السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا سونے چاندی کے زیوروں میں زکوٰۃ فرض ہے جبکہ نصاب کو پہنچ جائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فرض ہے ، کیونکہ صحیح مسلک محققین کا یہی ہے کہ زیورات میں زکوٰۃ فرض ہے، اس کے متعلق حدیث کی کتابوں میں بہت سی حدیثیوں ہیں، لہٰذا پورے نصاب کے بعد ضرور زکوٰۃ ادا کرنی چاہیے۔ (اہل حدیث دہلی جلد ۲ شمارہ ۴ ۱۳۷۱ھ)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب