السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تجارتی جانور جن کو سال گزرتا ہے، اور وہ بکے نہیں، ان کی زکوٰۃ ان کی قیمت پر آئے گی، یا جانوروں پر جیسا کہ غیر تجارتی جانوروں پر آتی ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ختیار ہے، چاہے قیمت میں دے چاہے جانوروں میں سے، ہاں جن جانوروں کی جنس پر زکوٰۃ نہیں ہے، ان کی توقیمت پر ہی آئے گی جیسے گھوڑے وغیرہ۔ (فتاویٰ ستاریہ ص ۱۸ جلد نمبر۱)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب