السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید نے مبلغ دو صد روپے سے تجارت کپڑا شروع کی۔ایک سال کے اندر منافع سے کچھ زمین خرید کی، اور اب موجودہ مال از قسم کپڑا اور کچھ نقدی ہے، اس میں زکوٰۃ نکالنے کی کیا صورت ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سارے مال کا تجارتی اصول سے چھٹا بنا لیں، اور جو نقدی ہے، اس کو بھی اس میں ملا کر چالیسواں حصہ زکوٰۃ ادا کر دی جائے، زمین اگر مزروعہ ہے تو عشر اور نصف عشر ادا کریں۔ (اہل حدیث جلد ۴۳ نمبر ۳۵) (فتاویٰ ثنائیہ جلد نمبر ۱ ص ۴۶۷)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب