السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا کسی مسلمان لڑکی کو نکاح کی آفر کی جا سکتی ہے۔؟اور کیا اس قسم کے جملے کہے جا سکتے ہیں کہ آپ مجھے بہت یاد آتی ہیں آپ میری جان ہیں۔؟ میں آپ کے بغیر نہیں رہ سکتا۔؟ کیا ان جملوں کا عقائد پر اثر پڑتا ہے یا یہ صرف گناہ میں شمار ہوتے ہیں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اگر آدمی بھی مسلمان ہے تو پھر ایسے شخص کو نکاح کی آفر تو مسلمان لڑکی کو ہی کرنی چاہئے،لیکن یہ آفر معروف طریقوں کے مطابق ہونی چاہئے ،اس میں کوئی غیر شرعی معاملہ نہیں ہونا چاہئے۔ باقی آپ نے جو محبت بھرے جملے بیان کئے ہیں ،کسی غیر محرم لڑکی یا لڑکے کے ساتھ ان جملوں کا تبادلہ حرام اور گناہ کا کام ہے۔اگرچہ ان جملوں کا عقائد سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن کسی گناہ کو چھوٹا گناہ سمجھ کر کوتاہی نہیں کرنی چاہئے۔بلکہ ہر چھوٹے بڑے گناہ سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔یہ جملے صرف شادی کے بعد ہی اپنی بیوی سے کہے جا سکتے ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
|