سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرنے کا طریقہ

  • 3045
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 3441

سوال

اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرنے کا طریقہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اللہ تعالیٰ کا شکر کس طرح ادا کریں۔؟ یعنی کون سی دعائیں پڑھیں اور مسنون اعمال کریں کہ اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا ہو اور نعمتیں بڑھیں۔ اور کیا یہ دنیاوی نعمتیں ہوں گی یا دنیا و آخرت دونوں جہاں کی نعمتیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

الحمد للہ سے شروع ہونے والی تمام دعائیں اللہ کے شکریہ پر مشتمل ہیں،اور تمام نیک اعمال بھی شکریہ الہی کا ذریعہ ہیں۔ یہ نعمتیں دنیا وآخرت دونوں جہانوں کی ہو سکتی ہیں۔کیونکہ اللہ نے مطلقاً زیادتی کا تذکرہ کیا اور ان کو دنیا یا آخرت کے ساتھ خاص نہیں کیا۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔:

’’ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ ‘‘ (ابراھیم:۷)

اگر تم اللہ کا شکریہ ادا کرو گے تو ہم زیادہ دیں گے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 7

تبصرے