سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

گھر میں نماز باجماعت کروانے پر اقامت کاحکم

  • 3040
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1342

سوال

گھر میں نماز باجماعت کروانے پر اقامت کاحکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا قرآن مجیدپڑھتے ہوئے کوئی سپارہ چھوٹ جائے تو کیا اسے دہرانا ہوگا۔؟کیا گھر پر بیٹے کے ساتھ جماعت کروانے سے نماز پڑھنے پر اقامت کہنا ضروری ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس حوالے سے کوئی نص موجود نہیں ہے۔لیکن بہتر یہی ہے کہ آپ ترتیب سے پورے قرآن مجید کی تلاوت کریں اور اگر کوئی پارہ چھوٹ جائے تو اسے بھی دہرا لیں،لیکن یہ دہرانا کوئی ضروری عمل نہیں ہے ۔آپ قرآن مجید کے منتخبات کی بھی تلاوت کر سکتے ہیں۔

گھر میں یا کہیں بھی جماعت کروانے کی صورت میں اقامت کہنا بعض کے نزدیک سنت مؤکدہ اور بعض کے نزدیک فرض ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 7

تبصرے