سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

) غیر محرم لڑکی سے محبت

  • 3037
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1669

سوال

) غیر محرم لڑکی سے محبت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی لڑکی کو دل سے پسند کریں، اور اس سے محبت رکھیں تو کیا یہ گناہ ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں یہ گناہ والا کام ہے،اور انسان کو زنا جیسے کبیرہ گناہ کی طرف لے جانے والاہے۔ ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ شکوک و شبہات سے پاکیزہ عفت وعصمت والی زندگی گزارے۔اگر ممکن ہو تو ایسی لڑکی کے ساتھ جلد جلد نکاح کر لیا جائے ،تاکہ شریعت کی حدود میں رہ کر اپنی فطرتی جبلت کی تسکین کی جا سکے۔ ورنہ دل سے اس کے خیالات بھی نکال دئے جائیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 3کتاب الصلوۃ

تبصرے