سب (۱)سے پہلے جمعہ کی نماز کب اور کہاں پڑھی گئی؟ (۲) رسول اللہﷺ نے سب سے پہلے جمعہ کا خطبہ کب اور کہاں فرمایا؟
آپ سوموار سے جمعرات تک قباء میں بنی عمرو بن عوف کے پاس رہے اور دور مدینہ کے پانچویں دن بنی سالم بن عوف کی مسجد میں جو جبل غیر متصل وادی میں تھی وہاں نماز جمعہ ادا کی اور جمعہ کا پہلا خطبہ بھی وہیں ہوا۔ (شیخ الحدیث مولانا) ابوالبرکات احمد گوجرانوالہ
اہل حدیث لاہور جلد ۱ ش ۴۳