سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

غلام احمدپرویزکس فرقہ سے ہیں

  • 303
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 1116

سوال

سوال یہ ہے کہ غلام احمد پرویز۔ یہ فرقہ اہل قرآن میں سے ہے تو کیا اس کی کی ہوئی تفسیر جو انگریزی میں ہے پڑھنا صحیح ہے؟یا اس میں غلطیاں ہیں؟  امید ہے دلائل کے ساتھ جواب دیں گے۔ جزاک اللہ خیرا

جواب: غلام احمد پرویز پر راقم نے حال ہی میں ایک مضمون مکمل کیا ہے۔ فرصت ملتے ہی اسے شیئر کرتا ہوں۔ جمیع مکاتب فکر کے اہل علم کے مطابق غلام احمد پرویز کے عقائد کفریہ ہیں اور ان عقائد کا حامل دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ان کی تفسیر الحاد و ضلالت سے بھری ہوئی ہے لہذا اس سے ہر مسلمان کو اجتناب کرنا چاہیے۔
غلام احمد پرویز کی تفسیر ' مطالب الفرقان' کا ایک علمی وتحقیقی جائزہ جناب ڈاکٹر پروفیسر محمد دین قاسمی صاحب نے لیا ہے۔ پروفیسر صاحب کی یہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر یہاں موجود ہے؛
تفسیر مطالب الفرقان کا علمی و تحقیقی جائزہ (اپ ڈیٹ) - ردفتنہ انکار حدیث - کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی اردو اسلامی کتب کا سب سے بڑا مفت مرکز
اس کا بھی مطالعہ فرمائیں۔
علاوہ ازیں ماہنامہ محدث کا انکار حدیث نمبر غلام احمد پرویز کے تفسیر رجحانات ومیلانات اور دیگر افکار پر ایک گراں قدر علمی نقد ہے۔ یہ رسالہ بھی یہاں موجود ہے:
ماہنامہ محدث کا فتتہ انکار حدیث نمبر - ردفتنہ انکار حدیث - کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی اردو اسلامی کتب کا سب سے بڑا مفت مرکز

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ