سوال: السلام علیکم کیا اللہ تعالیٰ کو خدا لفظ کہنا صحیح ہے؟مطلب یہ لفظ "خدا" کیسا ہے۔
جواب: خدا فارسی زبان کا لفظ ہے۔ خدا اللہ کے صفاتی ناموں میں سے نہیں ہے۔ لفظ خدا دراصل لفظ اللہ کا فارسی ترجمہ ہے جیسا کہ انگریزی ترجمہ God ہے۔ بہتر اور مستحسن امر یہی ہے کہ لفظ اللہ ہی استعمال کیا جائے لیکن لفظ خدا کا استعمال بھی جائز ہے۔