اگر کسی رکعت میں سہواً بجائے دو سجدوں کے ایک سجدہ ہو جائے تو کیا سجدہ سہو لازم آئے گا یا رکعت کا اعادہ لازم ہے؟
دو سجدوں میں سے ایک سجدہ رہ جائے، تو جس رکعت میں رہا ہے وہاں سے نماز شروع کرے۔ جس کی صورت یہ ہے کہ ایک سجدہ پہلے ہو چکا ہے ایک اور کر کے اس کے بعد کی رکعتیں پڑھ لے، پھر اخیر میں التحیات کے بعد سلام سے پہلے یا بعد سجدہ سہو کرے۔ کیونکہ دونوں سجدے رکن ہیں ایک چھوٹنے سے نماز نہیں ہوتی۔ نماز کے مفصل مسائل ہماری کتاب ’’تعلیم الصلوٰۃ‘‘ میں پڑھیں۔