سورۃ فاتحہ کا امام کے پیچھے پڑھنا، ان الفاظ میں ثابت کر دیا جائے کہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو یہ ارشاد فرمایا ہو کہ امام کے پیچھے ہر نمازمیں سورہ فاتحہ پڑھا کرو؟
کتاب القرأۃ بیہقی صفحہ نمبر ۴۷ میں یہ حدیث ہے۔ لاصلٰوة لمن لم یقرأ بفاتحة الکتاب خلف الامام یعنی جو امام کے پیچھے فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز نہیں۔‘‘ لیجیے جن الفاظ کا آپ نے سوال کیا ہے ان سے بھی یہ سخت ہیں، کیوں کہ آپ نے امر کا سوال کیا ہے اور یہاں سرے سے نماز ہی کی نفی ہے؟