سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ناخنوں کو دانتوں سے چبانا

  • 293
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 656

سوال

سوال: السلام علیکم کیا ناخن دانت سے چبانے پر کوئی وعید آیئ ہے۔جیسا کہ ناخن چبانے سے مفلسی یا افلاسی میں مبتلاء ہوجانا وغیرہ اللہ حافظ

جواب: ہمارے علم میں کوئی ایسی وعید نہیں ہے لیکن ناخن چبانا ایک ایسی عادت ضرور ہے جو عرف ورواج میں بری سمجھی جاتی ہے لہذا اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔
علاوہ ازیں اگر ناخنوں میں میل کچیل ہو تو اس صورت میں ناخنوں کا چبانا صحت کے لیے مضر ہو گا لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
انسان کے لیے عموما ایسی عادتوں سے نجات حاصل کرنا مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن ناممکن نہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہ عربی لنک ملاحظہ کریں۔

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ