قرآن سے ہاتھ سینہ پر یا زیر ناف باندھنا کہیں ثابت ہے یا نہیں۔ شیعہ لوگ ہم سے قرآن سے دلیل ماگنتے ہیں؟
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ آیت فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَ انْحَرْ (سورہ کوثر) کا معنی کرتے ہیں کہ نماز پڑھو اور سینہ پر ہاتھ باندھو۔و اللہ اعلم
حضرت شیخ الشیوخ حضرت عمر بن محمد شہاب الدین سہروردیؒ نے بھی امیر المومنین حضرت علیؓ سے اس آیت کی تفسیر میں نقل فرمایا ہے فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَ انْحَرْ دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر سینے پر رکھ۔ عوارف المعارف ص ۳۶۳