پہلی صف میں بڑوں کے ساتھ بچے بھی کھڑے ہوں تو بعد میں بڑا آدمی آنے والا کسی بچے کو پیچھے ہٹا کر خود اس کی جگہ پر کھڑا ہو سکتا ہے یا نہیں۔
پہلی صف میں اگر جگہ ہو، تو بچے کھڑے ہو سکتے ہیں۔ بلکہ بچہ اگر زیادہ پڑھا ہوا ہو اور باقی لوگ پڑھے ہوئے نہ ہوں، تو بچہ امامت بھی کرا سکتا ہے۔ (مشکوٰۃ) شریف میں یہ بھی حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے قریب بالغ اور عقل مند یعنی اہل علم کھڑے ہوں۔ ایک صحابی نے اس حدیث کی بنا پر ایک بچے کو پیچھے کر دیا۔ (مشکوٰۃ)