مغرب کی جماعت ہو رہی تھی، ایک کتا باہر سے آ کر مسجد میں داخل ہو گیا۔ ہر چند روکا، مگر نہ رکا۔ آخر کار جماعت کے آگے سے گذر کیا۔ پھر دوبارہ اسی طرف لوٹ آیا لیکن امام کے آگے سے نہیں گذرا اور کتے کا رنگ سرخ تھا۔ کیا نمازیوں کی نیت ٹوٹ گئی یا نہیں ۔
نماز نہیں ٹوٹی، البتہ سیاہ کتّے، عورت اور گدھے کے گذرنے سے حدیث میں آیا ہے کہ نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ مگر اکثر علماء کے نزدیک سے اس سے مراد بھی بالکل ٹوٹنا نہیں بلکہ مراد اس سے یہ ہے کہ خشوع ٹوٹ جاتا ہے۔ کیوں کہ ایک اور حدیث میں آیا ہے۔ کہ نماز کو کوئی شے نہیں توڑتی۔۔