فرضوں کی جماعت میں بسم اللہ بلند آواز سے پڑھنا کیسا ہے۔
بسم اللہ بلند آواز سے پڑھنا جائز ہے۔ چنانچہ نسائی میں حدیث ہے۔ کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بسم اللہ بلند آواز سے پڑھی اور فرمایا یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ہے۔ بسم اللہ نماز میں بلند آواز سے پڑھے یا آہستہ، احادیث میں دونوں طرح ثابت ہے۔