السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا مسافر مقتدی،مقیم امام کے پیچھے قصر نماز ادا کرسکتا ہے۔؟ اگر اس کو آخری دو رکعت یا ان میں سے ایک ملتی ہے تو اس کے متعلق کیا حکم ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!نہیں کر سکتا،اگر کوئی مسافر کسی مقیم امام کے پیچھے نماز ادا کرتا ہے تو اسے مقیم امام کے تابع ہونے کی وجہ سے اس کے برابر ہی پوری نماز پڑھنا ہو گی، بے شک وہ آخری دو یا ایک رکعت میں کیوں نہ شامل ہوا ہو ۔اس پر لازم ہے کہ وہ کھڑے ہو بقیہ نماز کو مکمل کرے۔ امام شوکانی رحمہ اللہ نیل الاوطار میں بحوالہ مسند امام احمد رحمہ اللہ ج۳ ص۲۰۵ باب اقتداء المقیم بالمسافرلکھتے ہیں:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مقتدی امام کے پیچھے امام سے کم رکعات نہیں پڑھ سکتا کیونکہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے خلاف ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ علمائے حدیثجلد 3 |