ایک شخص پنج وقت نماز اپنے گھر میں پڑھتا ہے۔ اور کہتا ہے کہ دنیوی کاموں کی وجہ سے میرا مسجد کو جانا نہیں ہو سکتا، پس اس صورت میں اس کی نماز ہو گی یا نہیں؟ یہ شخص ادائے نماز کے لیے ہمیشہ برابر مسجد میں آیا کرتا ہے۔ اور نماز جمعہ باجمات مسجد میں ادا کرتا ہے، پنجوقتی نماز اپنے گھر میں پڑھتا ہے۔
فرض ادا ہو جائیں تو تعجب نہیں، لیکن اسجد اور جماعت کی غیر حاضری کا گناہ ہو گا۔ حدیث شریف میں آیا ہے جو لوگ جماعت میں شریک نہیں ہوتے، میرا جی چاہتا ان کے مکانوں کو آگ لگادوں مگر خورد سال بچوں کا خیال ہے۔ (فتاوٰی ثنائیہ جلد اول ص ۲۶۴)