کیا امام مقتدیوں سے ایک ہاتھ اونچا کھڑا ہو سکتا ہے؟
امام کو مقتدیوں سے اونچا کھڑا ہونا بجز کسی خاص اہم ضرورت کے جائز نہیں۔ دار قطنی میں روایت ہے نھٰی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان یقوم الامام فوق شئ والناس خلفه یعنی اسفل منه۔یعنی آن حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ امام مقتدیوں سے اونچا کھڑا ہو۔ فتاویٰ ثنائیہ ص ۲۸۰ ج ۱