السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر ایک مکان میں کئی عورتیں ہوں، تو نماز فرض کے لیے آپس میں مکان کے اندر جماعت کرا سکتی ہیں؟
مکان کے اندور عورتیں آپس میں مل کر ایک عورت کو امام بنا کر نماز باجماعت ادا کر سکتی ہیں، اس صورت سے ان کو جماعت کا ثواب مل جائے گا۔ حدیث میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی حضرت ام سلمہؓ آپ کے مکان میں کل ازواج مطہرات کو ہمراہ لے کر امامت کرتی تھیں۔ تلخیص الحبیر
مولانا محمد یونس دہلوی (اہلحدیث گزٹ دہلی جلد نمبر ۸ ش نمبر۳)