السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اذان میں جو حی علی الصلوۃ کے الفاظ ہیں ،ان کا مطلب ہے نماز کے لئے آؤ ۔ کیا دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نماز پر زندہ رہو۔ ؟ کیونکہ حی کا لفظ حیات اور زندگی کے لئے بھی بولا جاتا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!لفظ حی اسم فعل ہے جو عربی زبان میں أقبل (آنے )کے معنی میں مستعمل ہوتا ہے ۔یہاں اس کا یہی معنی واضح ہے کہ نماز کے لئے آؤ۔ جبکہ دوسرے معنی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اگر یہ لفظ بطور اسم فعل استعمال نہ ہوتا تو زندگی کا معنی بھی کیا جا سکتا تھا لیکن یہاں آنے کا معنی ہی مراد ہے۔ اگرچہ نماز سمیت شریعت کے تمام احکام ہی انسان کی بہتر زندگی کا ذریعہ ہے اور انسان کو اپنی تمام زندگی شریعت کے مطابق ہی گزارنی چاہئے اور شریعت پر ہی زندہ رہنا چاہئے،مگر یہاں یہ مفہوم مراد نہیں ہے۔ کیونکہ اگر ہم یہ مفہوم مراد لے لیتے ہیں تو اس کا مطلب ہو گا کہ نماز کے ساتھ ایک تعلق رکھو ،اسی پر زندہ رہو،مگر اس میں نماز باجماعت کی پابندی پر سوالیہ نشان لگ جائے گا جو شرہعت کی تمام تعلیمات کے منافی امر ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ علمائے حدیثکتاب الطہارہ جلد 2 |