سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(25) دین اور مذہب ،علم اور تعلیم میں فرق

  • 2857
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 4851

سوال

(25) دین اور مذہب ،علم اور تعلیم میں فرق
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دین اور مذہب میں کیا فرق ہے۔؟ اسلام مذہب ہے یا دین ۔؟اگر دین ہے تو کیوں۔؟علم اور تعلیم اور فن میں کیا فرق ہے۔ کیا موجودہ دنیاوی تعلیم حاصل کرنا فرض ہے ۔ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے کس علم کے بارے میں ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دین سے مراد وہ شریعت ہوتی ہے جو اللہ تعالیٰ آسمان سے نازل فرماتے ہیں جیسے دین عیسوی ،دین ابراہیمی ،دین موسوی،دین محمدی،جبکہ مذہب سے فقہاء کرام کے مختلف مسالک مراد ہیں جیسے مسلک حنفی،مسلک شافعی اور مسلک حنبلی وغیرہ۔اگرچہ بسااوقات یہ دونوں الفاظ ہم معنیٰ بھی مستعمل ہو جاتے ہیں۔

اسلام دین ہے ،کیونکہ خود اللہ تعالیٰ نے اس کو دین قرار دیا ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے۔:

’’ ان الدین عند اللہ الاسلام ‘‘ (آل عمران:۱۹)

اللہ کے نزدیک صرف دین اسلام قابل قبول ہے۔

علم سے مراد معلومات جبکہ اس کو حاصل کرنے کے عمل کو تعلیم کہا جاتا ہے۔علم اور فن بھی ایک دوسرے کے مترادف ہیں،مگر جب دونوں اکٹھے مستعمل ہوں تو علم سے مراد معلومات جبکہ فن سے مراد اس کے تحقق کے وساءل ہوں گے۔

اس فرض علم سے مراد علم شرعی ہے۔ہاں البتہ دینی تعلیم کے وسیلے کے طور پر دنیاوی علم حاصل کرنا بھی فرض قرار پائے گا ۔کیونکہ اس کے بغیر دینی تعلیم کا مکمل حصول ناممکن ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الطہارہ جلد 2

تبصرے