سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(16) گھر میں کچھوا رکھنے کا حکم

  • 2848
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2421

سوال

(16) گھر میں کچھوا رکھنے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کچھوا گھر میں رکھنا نحوست ہے۔؟ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں نحوست کس طرح کی ہے اورکیوں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

گھر میں کچھوا رکھنا شرعاً جائز ہے بشرطیکہ اس کی خوراک اور ماحول کا خیال رکھا جائے۔کچھوا سمیت کسی بھی چیز میں نحوست نہیں ہے۔ اسلام میں نحوست اور بدشگونی کا کوئی تصور نہیں، اس لئے کسی چیز،کام یا دن کو منحوس سمجھنا غلط ہے۔ یہ محض توہم پرستی ہے۔ حدیث شریف میں بدشگونی کے عقیدہ کی تردید فرمائی گئی ہے۔ سب سے بڑی نحوست انسان کی اپنی بدعملیاں اور فسق و فجور ہے، جو آج مختلف طریقوں سے گھر گھر میں ہو رہا ہے ․․․ اِلَّا ما شاء اللہ! یہ بدعملیاں اور نافرمانیاں خدا کے قہر اور لعنت کی موجب ہیں، ان سے بچنا چاہئے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الطہارہ جلد 2

تبصرے