السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اللہ تعالیٰ کہاں ہیں اور کیا محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اللہ تعالیٰ عرش پر مستوی ہیں۔ ارشاد باری تعالی ہے۔:
مذکورہ بالا آیت مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ عرش پر مستوی ہیں،اب رہی یہ بات کہ اس کی کیفیت کیا ہے؟ تو اس سلسلے میں گزارش یہ ہے کہ اللہ نے اس کیفیت کو بیان نہیں کیا، لہذا اس کے بارے میں سوال کرنا یا یا اس کی کوئی کیفیت بیان کرنا ممنوع اور حرام امر ہے۔
قبر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی دیگر تمام انبیاء کرام علیہم السلام،اور شہداء عظام کی زندگی کی مانند ہے۔وہ زندگی عالم برزخ کی زندگی ہے ،جس کا دنیوی زندگی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔جس طرح انسان دنیا میں کسی زندہ انسان سے مدد طلب کر سکتا ہے ،اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مدد طلب کرنا جائز ہے اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنا درست ہے۔ کیونکہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اسلاف سے ایسا کرنا ثابت نہیں ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ علمائے حدیثکتاب الصلاۃجلد 1 |