جمعرات کو نماز مغرب میں سورۂ کافرون ، سورۂ اخلاص والی حدیث کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے اور وہ مغرب کی نماز میں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
یہ دو سورتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ مغرب کے بعد والی دو سنتوں (صحیح ترمذی) اور فجر کی سنتوں میں پڑھا کرتے تھے۔[آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی سنتوں کی پہلی رکعت میں سورۃ الکافرون اور دوسری رکعت میں سورۃ الاخلاص پڑھتے۔] (سنن النسائی) جمعرات کو مغرب کے فرضوں میں ان کا پڑھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ جو روایت پیش کی جاتی ہے وہ معلول ہے۔