کیا ﴿سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ (١٨٠) وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ (١٨١) وَالْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (١٨٢)﴾ [الصّٰفّٰت:۱۸۰تا ۱۸۱] نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنا ثابت ہے؟
حافظ ابن کثیر نے بحوالہ طبرانی نقل فرمایا ہے: عَنْ زَیْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ﷺ أَنَّہٗ قَالَ: مَنْ قَالَ دُبُرَ کُلِّ صَلاَة:﴿سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ (١٨٠) وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ (١٨١) وَالْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (١٨٢)﴾ ’’پاک ہے تیرا رب عزت والا اور غلبہ والا اس سے جو وہ وصف بیان کرتے ہیں اور رسولوں پر سلامتی ہے اور تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔‘‘ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَقَدِ اکْتَالَ بِالْجَرِیْبِ الْاَوْفٰی مِنَ الْاَجْرِ (صحيح ترمذي)
’’جو شخص ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ ان تینوں آیتوں کی تلاوت کرے اسے بھر پور اجر پورے پیمانے سے ناپ کر ملے گا۔‘‘
مگر اس کی سند کا حال مجھے فی الحال معلوم نہیں۔