سری نماز میں جہری اور جہری نماز میں سری قراء ت کرنے سے سجدہ سہو ہے یا نہیں؟
نہیں! ظہر عصر کی نمازیں سری ہیں اور حدیث میں آتا ہے: (( یُسْمِعُنَا الآیَة اَحْیَانًا ))
ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر و عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ اور کوئی ایک سورت پڑھتے اور پچھلی دو رکعتوں میں صرف فاتحہ پڑھتے تھے اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت (بلند آواز سے پڑھ کر) سنا دیتے تھے۔ (صحیح بخاری)