سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(511) نماز میں تشہد اولیٰ میں دُرود شریف واجب ہے یا غیر واجب

  • 2811
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1328

سوال

(511) نماز میں تشہد اولیٰ میں دُرود شریف واجب ہے یا غیر واجب
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز میں تشہد اولیٰ میں دُرود شریف واجب ہے ، یا غیر واجب۔ جو امام یا مقتدی قصداً پہلے تشہد میں دُرود نہ پڑھے تو نماز ہوجائے گی؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ کا حکم ہے: ﴿ صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا﴾سلام تشہد ہے اور صلاۃ درود ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دونوں کا حکم دیا ہے۔ کتاب و سنت سے پہلے قعدہ میں دُرود کا نہ پڑھنا ثابت نہیں۔ آیت کریمہ اور احادیث کا تقاضا یہی ہے کہ تشہد سلام کے ساتھ صلاۃ دُرود بھی ہو۔ دیکھئے نماز کے علاوہ مختصر سلام کے ساتھ بھی صلاۃ ہے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔

 

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1

محدث فتویٰ

تبصرے