تشہد میں بائیں بازو کو تان کر رکھنا اور دائیں میں خم رکھنا کیسا ہے؟ مندرجہ بالا سوالات کا جواب دیں اور عنداللہ ماجود ہوں۔
بحوالہ ابی داؤد اور دارمی مشکاۃ میں ہے:
عن وائل بن حجر عن رسول اللّٰہ ﷺ قَالَ: ثُمَّ جَلَسَ ، فَافْتَرَشَ رِجْلَہُ الْیُسْرٰی وَوَضَعَ یَدَہُ الْیُسْرٰی عَلٰی فَخِذِہِ الْیُسْرٰی وَحَدَّ مِرْفَقَہُ الْیُمْنٰی عَلٰی فَخِذِہِ الْیُمْنٰی )) [الحدیث، باب التشہد،الفصل الثانی
’’حضرت وائل نے کہا پھر آپﷺ بیٹھ گئے تو بایاں پاؤں بچھالیا اور بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا اور دائیں کہنی کو دائیں ران سے اٹھا کر رکھا۔‘‘