وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسی حالت میں نہ بیٹھنا چاہیے، کیوں کہ صلوٰۃ و تلاوت سے محرومی رہے گی، ہاں دورانِ اعتکاف میں یہ عارضہ ہو جائے تو اعتکاف نہ توڑنا چاہیے، منہیات سے قطع نظر صرف ذکر الٰہی اور تفکرات صنائع قدرت میں مشغول رہے۔