سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(45) اگر پیشاب کے بعد قطرے آئیں تو کیا حکم ہے

  • 2800
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 3919

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 زید کو پیشاب کے بعد قطرہ آ جاتا ہے کیا وہ پاجامہ کے نیچے نکر رکھ سکتا ہے اور نماز کے وقت نکر کا اُتارنا ضروری ہے یا اس کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اگر نماز میں قطرہ آنے کا خطرہ نہ ہو تو نکر اتار دے اور اگر قطرہ وقت بے وقت آتا رہتا ہو تو نکر سمیت نماز ہو جائے گی۔ ہاں علاج جاری رکھے۔

تشریح:… ایسے مریض کو وضو کے بعد پانی کے چلو سے پاجامہ اور چار کے اندر چھینٹے مارنے چاہئیں اس سے مرض میں بھی افاقہ ہو گا اور طہارۃ کے لیے بھی کفایت ہو گی۔ جیسے شیر خواہ بچے کے پیشاب میں پانی کے چھینٹوں سے کفایت کی گئی ہے۔

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الطہارۃجلد 1 ص47


محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ