سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(43) اگر ایک سالہ بچہ گود میں پیشاب کر جائے تو کیا حکم ہے

  • 2798
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1695

سوال

(43) اگر ایک سالہ بچہ گود میں پیشاب کر جائے تو کیا حکم ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی کا ایک سالہ لڑکا گود میں پیشاب کر دے اور اس کے پاس کوئی دوسرا کپڑا نہ ہو اور سردی کے موسم میں دھونے سے بیماری کا اندیشہ ہو تو کیا اس کپڑے میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

  پڑھ سکتے ہیں، ایک حدیث کی رو سے تو دودھ پیتے بچے کے پیشاب پر چھینٹے مار دینا بھی جائز ہے اور اُسی سے کپڑا پاک ہو جاتا ہے۔

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الطہارۃجلد 1 ص46


محدث فتویٰ

تبصرے