حقہ کا پانی پاک ہے یا ناپاک؟ کپڑے لگ جانے سے نماز ہوگی یا نہیں؟
اگر اوصاف ثلاثہ بوجہ نجاست کے متغیر ہو گئے ہوں تو ناپاک ہے، ناپاک کپڑے میں نماز نہیں ہوتی۔
(مفتی ابو محمد عبد الستار غفرلہٗ الغفار المہاجری) (فتاویٰ ستاریہ جلد نمبر ۱ ص۸۱)
تشریح:… پانی حقّہ پلید ہونے پر کوئی دلیل نہیں پانی بند ہرنے کی وجہ سے اوصاف ثلاثہ متغیر ہوتے ہیں۔ نہ کہ نجاست کی وجہ سے جیسا کہ کنویں سے پانی نہ کھینچنے سے اوراق شجر گرنے کی وجہ سے پانی بدبودار ہوتا ہے۔ تو استعمال کو دل نہیں چاہتا ایسا ہی یہ ہے۔ فافہم وتدبر علی محمد سعیدی جامعہ سعیدیہ خانیوال