سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(500) برتن کو اگر کتا چاٹ جائے تو کیا حکم ہے

  • 2785
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2299

سوال

(500) برتن کو اگر کتا چاٹ جائے تو کیا حکم ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 چمچہ کو اگر کتا چاٹ جائے تو کیا وہ پاک ہو سکتا ہے؟ مٹی اور دوسرے برتنوں کے پاک کرنے کا کیا ہوتا ہے؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 پاک ہو سکتا ہے ایک دفعہ مٹی لگا کر پھر سات دفعہ دھو لیا جائے، جیسا کہ حدیث میں ہے۔ خواہ مٹی کا برتن ہو یا کسی دھات کا۔ (حضرت العلام) حافظ محمد صاحب مدظلہ العالی ( اعتصام ج ۲۰ ش ۳)
(الجواب صحیح : علی محمد سعیدی جامعہ سعیدیہ خانیوال مغربی پاکستان)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الطہارۃجلد 1 ص 41۔42


محدث فتویٰ

تبصرے