سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(489) بزرگوں کا مروجہ پیار دینے کا حکم

  • 2774
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1675

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہوں ۔۔اس سلسلے میں آپ کی راہنمائی درکار تھی کہ کسی نامحرم لیکن بزرگ مرد یا خاتون کا جوان مرد یا عورت کے سر یا کندھے پر ہاتھ پھیر کر دعا دینا کیسا ہے ؟عرف عام میں پنجابی معاشروں میں جسے پیار دینا کہا جاتا ہے ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ طریقہ کار شرعا ناجائز اور حرام ہے ،کیونکہ غیر محرم خواہ بوڑھا ہی کیوں نہ ہو غیر محرم ہی ہوتا ہے، اور شرعاً اس سے نکاح ہو سکتا ہے۔لہذا مروجہ پیار دینے کی بجائے ایک دوسرے کو سلام کہنے کی عادت اپنانی چاہئے ،جس میں ثواب بھی ہے اور پیار بھی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ