السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امام و مقتدی کا جہری نمازوں میں سبحانک اللھم یا اس کے علاوہ افتتاحی دعا کو سراً پڑھنا کس حدیث سے ثابت ہے؟
ذکر کے متعلق اصول قرآن مجید میں سورۃ الأعراف آیت ۲۰۵ میں ہے اور دعاء کے متعلق وہی ذکر والا اصول ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿اُدْعُوْا رَبَّکُمْ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَة إِنَّهُ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ﴾ (الأعراف:۵۵)
’’اپنے پروردگار کو گڑ گڑاتے ہوئے اور چپکے چپکے پکارو یقینا وہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔‘‘
ہاں جن ادعیہ کا جہر کتاب و سنت سے ثابت ہے وہ جہراً ہی ہوں گی۔