سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(470) کیا نماز سجدہ میں عربی زبان کے علاوہ دوسری زبانوں کی دعا کی جا سکتی ہے؟

  • 2755
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1507

سوال

(470) کیا نماز سجدہ میں عربی زبان کے علاوہ دوسری زبانوں کی دعا کی جا سکتی ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا سجدے میں پڑ کر آدمی اُردو ، پنجابی میں دعا کرے یا عربی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھی پڑھ سکتا ہے، اور قرآنی دعائیں بھی پڑھ سکتا ہے؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 سجدۂ نماز میں عربی کے علاوہ کسی بھی زبان میں دعاء بھی نہیں کرسکتا۔ دُرود کا مقام نماز میں پہلا اور دوسرا قعدہ ہے۔ سجدہ و رکوع میں قرآن پڑھنے کی ممانعت آئی ہے۔
خبردار! میں رکوع اور سجدے میں قرآنِ حکیم پڑھنے سے روکا گیا ہوں۔ پس تم رکوع میں اپنے رب کی عظمت بیان کرو اور سجدے میں خوب دعا مانگو، تمہاری دعا قبولیت کے لائق ہوگی۔

 

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 

محدث فتویٰ

تبصرے