سجدہ میں جاتے وقت اور سجدہ سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کا کیا حکم ہے؟
صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے:(وَلاَ یَفْعَلُ ذٰلِك فِی السُّجُوْدِ ) ’’ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ میں رفع الیدین نہ کرتے تھے۔‘‘ (صحیح البخاری)تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجدوں میں رفع الیدین نہیں کیا کرتے تھے۔