نماز میں رکوع کی تسبیح ( سُبحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ) اگر بھول کر سجدہ میں پڑھی جائے اور سجدہ کی تسبیح ( سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی) اگر رکوع میں پڑھی جائے تو کیا نماز صحیح ادا ہوجائے گی؟
ہاں! نماز صحیح ادا ہوجائے گی، البتہ اولیٰ و بہتر کے خلاف ہے، جان بوجھ کر ایسا کرنا درست نہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس نے رکوع میں تین بار (سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ) کہا اس کا رکوع پورا ہوگیا، مگر یہ کم از کم تعداد ہے اور جس نے سجدہ میں تین بار ( سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی) کہا اس کا سجدہ پورا ہوگیا، مگر یہ کم از کم تعداد ہے۔ ‘‘ (ابو داؤد ، ابن ماجہ)