نماز میں دعا بین السجدتین کی اسنادی حیثیت کیا ہے؟
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَارْفَعْنِیْ وَعَافِنِیْ وَاھْدِنِیْ وَارْزُقْنِیْ
’’ اے اللہ! مجھے بخش دے ، مجھ پر رحم فرما اور میرے نقصان پورے کر اور مجھے بلندی عطا فرما، مجھے ہدایت دے، مجھے عافیت سے رکھ اور مجھے روزی عطا کر۔‘‘
شیخ البانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے صفۃ الصلاۃ میں اس دعاء کو نقل کرنے کے بعد تعلیق میں لکھا ہے: ( ابو داؤد والترمذی و ابن ماجۃ والحاکم وصححہ ووافقہ الذہبی )