کسی صحیح شرعی عذر سے اگر امام تیمم کر کے جماعت کرا دیوے تو جائز ہے یا نہیں؟ اگر بھول کر امام قرآت بلند کی جگہ خفیہ پڑھے یا خفیہ کی جگہ بلند پڑھے تو سجدہ سہو پڑتا ہے یا نہیں؟
تیمم والے امام کی جب اپنی نماز صحیح اور درست ہے تو مقتدی کی کیوں نہ ہو جہریہ نماز کو خفیہ اور خفیہ کو جہریہ پڑھنے سے سجدہ سہو پڑ جاتا ہے۔ (فتاویٰ غزنویہ ص۴۷)