جمعہ اور عید کے پہلے نقارہ بجانا کیا ہے۔
جو کہ قبل جمعہ اور عید کے نقارہ بجایا جاتا ہے یہ بھی بالکل بدعت ہے کیونکہ اس کا ثبوت قرآن و حدیث میں نہیں ہے اور یہ تمام بدعتیں کٹ ملائوں نے یہ سبب اپنی کم علمی کے مروج کی ہوئی ہیں ورنہ ان کا ثبوت اس سچے دین میں کہ جس کو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے لائے تھے ہر گز ہرگز نہیں ہے بلکہ مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِنَا ھٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَھُوَ رَدٌّ میں داخل ہے کما لا یخفی علی ماھر الکتٰب والسنة (فتاویٰ ستاریہ جلد اول صفحہ ۱۳۸)