نماز کی تکبیر کیسے کہنی چاہیے، اکہرے لفظوں کا زیادہ ثواب ہے یا دوہرے لفظوں کا، جس تکبیر کی نبی علیہ السلام نے تاکید فرمائی ہے۔ وہ تحریر فرمائیں۔ مسئلہ تحریر فرما کر مشکور فرمائیں۔ کیوں نظام آباد میں تکبیر کے متعلق بہت جھگڑا رہتا ہے۔ بعض اہل حدیث بھی دوہرے لفظوں کی تکبیر کا زیادہ ثواب سمجھتے ہیں۔
تکبیر کے ہر ایک کلمہ کو ایک ایک مرتبہ کہنا سوائے قد قامت الصلوٰۃ کے افضل ہے۔ زید بن عبد البر کے تلقین شدہ الفاظ ایسے ہی ہیں۔ منقول ۔ بروایت احمد ملتقی میں یہ روایت موجود ہے۔
ایک روایت میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ امر بلال ان یشفع الاذان ولو ترالا فامۃ یہ روایت صحاح میں مروی ہے۔ ایک روایت میں حضرت ابن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے آیا ہے۔
إنما کان الاذان علی عہد رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم مرتین مرتین والاقامة مرة غیر ان یقول قد اقامت الصلٰوة قد قامت الصلٰوة
(ابو داؤد، نسائی) (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول صفحہ ۳۲۹)