سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اگر خاوند اور بيوى ميں سے كوئى ايك لعنت كرے تو اس سے طلاق يا حرمت نہيں ہوتى

  • 26945
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-08
  • مشاہدات : 13

سوال

اگر كوئى شخص اپنى بيوى يا بيوى اپنے خاوند پر لعنت كرے تو كيا شادى كے اعتبار سے ايك دوسرے پر حرام ہو جاتے ہيں ؟

الحمد للہ.

لعنت كرنے پردونوں ہى ايك دوسرے پر حرام نہيں ہو جاتے، اور نہ ہى اس سے طلاق واقع ہوتى ہے، ليكن خاوند كا بيوى پر اور بيوى كا خاوند پر لعنت كرنا كبيرہ گناہ ہے اس سے دونوں كو توبہ كرنى واجب ہے، اور انہيں اس سے استغفار كرتے ہوئے ايك دوسرے سے معافى مانگنى چاہيے.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے.

اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے " انتہى

تبصرے