السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
دیگر ایک جوتی استعمالی اندرون چاہ سے نکلی اور وہ جوتی سائیس کی تھی اور اس چاہ میں پانی کثرت سے نہیں ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر جوتی مندرجہ سوال ناپاک ہے تو سارا پانی چاہ کا نکالنا آتا ہے، ہمچنین است در کتب فقہ واللہ اعلم۔ حررہ محمد مسعود نقشبندی، کذافی کتب الحنفیہ، سید نذیر حسین، محمد عبد الرب، محمد کریم اللہ۔ (فتاویٰ نذیریہ جلد اول ص ۲۰۶)
تشریح:… اگر پانی قلتین ہے کم ہے تو ناپاک جوتا گرنے سے پانی ناپاک ہو جائے گا اور قلتین کی صورت میں ناپاک ہونے پر کوئی دلیل نہیں جیسا کہ کتب حدیث میں ہے۔ (علی محمد سعیدی مہتمم جامعہ سعیدیہ خانیوال مغربی پاکستان ۹ شوال ۱۳۹۱ھ)
هٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب