اس عبارت کا ترجمہ درکار ہے: (الثابت عن ابن عمر بالاسانید الصحیحۃ ہو انّہ کان یرفع عند الافتتاح ، وعند الرفع من الرکوع وعند الرکوع حسبما رواہ مرفوعا) [التعلیق الممجد، ص:۸۹]یہ لفظ نہ جانے حسبما ہے یا جسماہے؟
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے جو کچھ صحیح سندوں کے ساتھ ثابت ہے وہ یہی ہے کہ وہ شروع نماز میں، رکوع جاتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔ جیساکہ انہوں نے اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً بیان فرمایا ہے۔ یہ لفظ ’’ حسبما ‘‘ہے ’’ جسما ‘‘ نہیں۔