خلفاء راشدین سے رفع الیدین کے بارے میں روایت صحیحہ نقل فرمائیں؟
امام بخاری رحمہ اللہ اپنے رسالہ جزء رفع الیدین میں فرماتے ہیں:
(۲۹) حتی لقد حدثنی مسدد قال: نایزید بن زریع عن سعید عن قتادة عن الحسن قال: کان أصحاب النبی ﷺ کأنھا أیدیھم المراوح یرفعونھا إذا رکعوا ، وإذا رفعو رء وسھم۔ (۱) (۳۰) حدثنا موسی بن إسماعیل ثنا أبوھلال عن حمید بن ھلال قال: أصحاب النبی ﷺ إذا صلوا کان أیدیھم حیال آذانھم کأنھا المراوح قال البخاری: فلم یستثن الحسن ، وحمید بن ھلال أحدا من أصحاب النبی ﷺ دون أحدا )) [۱ھ]
تو اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں خلفاء راشدین بھی شامل ہیں۔ ابوبکر صدیق، عمر بن خطاب اور علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہم کے متعلق الگ الگ آثار بھی موجود ہیں۔ چنانچہ اس موضوع پر مخصوص کتب اور مطولات میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویسے اس بحث میں پڑنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ رفع الیدین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے منسوخ نہیں۔
۱:… حسن نے فرمایا:’’ تھے اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم اٹھاتے اپنے ہاتھوں کو گویا کہ ہاتھ پنکھے ہیں وہ اٹھاتے ہاتھوں کو جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے۔‘‘
۲:… حمید بن ہلال نے فرمایا کہ: ’’ اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھتے ، تو ان کے ہاتھ کانوں کے برابر ہوتے ، گویا کہ ہاتھ پنکھے ہیں۔‘‘
امام بخاری فرماتے ہیں کہ: ’’ حسن اور حمید بن ہلال نے کسی صحابی کو مستثنیٰ نہیں کیا۔‘‘]