رفع الیدین عشرہ مبشرہ سے ثابت ہے۔ کیا ایسی کتاب ہے جس میں ترتیب وار دس کی دس احادیث موجود ہوں؟
اصولی بات ہے کسی عمل یا قول کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اثبات کے لیے کسی ایک صحابی کا اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کردینا کافی ہے ، خواہ وہ صحابی عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم سے ہو ، خواہ ان سے نہ ہو، ان کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی اور صحابی ہو۔ دیکھئے تین وتروں کی تیسری رکعت میں بوقت قنوت رفع الیدین عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے؟ نہیں! اس کے باوجود کچھ لوگ کیے جارہے ہیں تو رکوع والے رفع الیدین کی بابت عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم سے ثبوت کی ضرورت کیوں پیش آگئی؟
رکوع جاتے اور رکوع سے سر اٹھاتے رفع الیدین کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ چنانچہ عبداللہ بن عمر اور مالک بن حویرث رضی اللہ عنہم کی احادیث صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں موجود ہیں۔