الحمد للہ
ہم نے یہ سوال فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح عثيمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا تو ان کا جواب تھا :
وہ یہ کام نہ کرے کیونکہ ہو سکتا ہے مسلمان پراس کا اثرہو جاۓ اور اس خبیث پر کچھ بھی اثر نہ ہو ، اس کی دلیل یہ ہے کہ وہ اس پر مصر ہے کہ مسلمان انجیل کا نسخہ ضرور لے ، تو مسلمان کو اس پر موافقت نہيں کرنی چاہیے اگر تو وہ ھدایت یافتہ بن جاتا ہے تو اس میں اس کا اپنا فائدہ ہے اور اگروہ کافرگمراہ ہی رہتا ہے تو اس کا نقصان بھی اسے ہی ہے ۔
سوال ؟
کیاوہ ظاہری طورپر موافقت اختیار کرسکتا ہے اور باطنی طورپر وہ اسے پڑھے ہی نہ ؟
جواب :
وہ اس کی بھی موافقت نہ کرے بلکہ کسی چیز کی بھی اس لیے کہ وہ اس پر فخر کرے گا ۔
واللہ تعالی اعلم ۔ .